سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )صوبائی صدر پراسکیوشن آف ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا سید نعیم نے پراسیکیوٹر برادری کو اپ گریڈیشن پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ سینئر پراسیکیوٹرز کی اپ گریڈیشن ، پراسیکیوشن الاؤنس اور رسک الاؤنس میں اضافے کیلئے بھی جدوجہد جاری ہے ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں پراسیکیو ٹرز کیلئے 11 اضلاع میں دفاتر کی تکمیل مکمل ہو چکی ہے جبکہ بقایا اضلاع میں تعمیر کی منظوری دی جاچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ پراسیکیوٹر ز کو مناسب سیکیورٹی بھی مہیا کی جائیگی، ان اقدامات پر پی او ڈبلیو اے خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ہوم شکیل قادر اور پارلیمانی سیکرٹری نادیہ شیر کی تہہ دل سے مشکور ہے جن کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے یہ سب کچھ ممکن ہواہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
502 مناظر