سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پشاورکے سینئرصحافیوں روزنامہ نوائے وقت کے بیوروچیف ایم ریاض، روزنامہ مشرق کے چیف ایڈیٹرحاجی ارشاد،ARYکے سینئرروپورٹرظفرکی والدہ ماجدہ ،سابق سینیٹروANP کے سینئررہنماحاجی عدیل اورپلوسئی میں سینئرمسلم لیگی رہنمافریدون خان کی والدہ کی فاتحہ خوانی کی۔بعدازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے بشیرآبادپشاورمیں ایف سی کے کانوائی پر دہشت گروں کی مذموم فعل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انکی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی ، دہشت گرد ایسے مذموم عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں اورپاک فوج کی قربانیوں اوردہشت گردی کیخلاف عزم نے دہشت گردوں کونکیل ڈال دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضرب عضب کی بدولت دہشت گردی کاخاتمہ ہواہے اورجومٹھی بھردہشت گردہیں انہیں بھی کہیں چھپنے نہیں دینگے۔انجینئرامیرمقام نے کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی سے بھی بذریعہ فون ایف سی جوانوں کی گاڑی پرہونیوالے دھماکے پرشدیدغم ورنج کااظہارکیا۔انہوں نے زخمیوں کی جلدصحت یابی اورشہداء کی بلنددرجات کیلئے بھی اللہ کے حضوردعاکی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
830 مناظر