سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)چےئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا کہ جہانزیب کالج کو 38کروڑ روپے کی لاگت سے اپنے پرانے نقشے کے عین مطابق تعمیر کیا جاے گا جو والئی سوات کی طرز تعمیر کا حکومت اور عوام کی جانب سے بہترین اعتراف ہے۔وہ ڈی سی سوات کے دفتر میں منعقدہ ڈیڈیک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ایم پی اے عزیزاللہ گران ،ڈی سی سوات عاطف رحمان ،اے ڈی سی غلام سعید خان،سوات کے منتخب ارکان اسمبلی کے نمائندوں اور تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان کے علاوہ تمام محکموں کے آفسران نے اجلاس میں شرکت کی۔چےئرمین نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ جہانزیب کالج کے علاوہ سیدو میڈیکل کالج کے 32 کروڑ روپے کی تعمیراتی کام ، سیدو میڈیکل کمپلیکس کی 71کروڑ روپے کے بقیہ کام ،ڈگری کالج مینگورہ ،مدین ہسپتال اور دیگر تعمیراتی منصوبوں پر کام کے دوران اعلیٰ معیار کے میٹریل اور بر وقت تکمیل کو یقینی بنایاجاے ۔انھوں نے کہا کہ محکمہ آبنوشی ، آبپاشی ، تعلیم ،صحت ، سماجی بہبود ،خصوصی تعلیم اور دیگر شعبوں میں جاری منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے اور جو ٹھیکدار مروجہ اصولوں کے مطابق کام نہ کریں ان کے خلاف بر وقت قانونی کاروائی کی جائے اور اگر پھر بھی راہ راست پر نہ آئیں توان کے ٹھیکے کینسل کرکے ان کو بلیک لسٹ کیا جائے۔چےئر مین ڈیڈیک نے اآفسران کو ہدایت کی کہ وہ خود کو عوام کا خادم سمجھ کر کام کریں اور رشوت و بد عنوانی سے بچتے ہوئے اپنی آخرت کو سنوارنے کی کوشش کریں انھوں نے ہدایت کی اپنے ضمیر کو زندہ رکھیں اور عوام کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کو عبادت کے طور پر یقینی بنائیں۔ ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
731 مناظر