کبل(عبدالسلام سے) گذشتہ روز کبل ہزارہ میں 18سالہ نوجوان کو بے در دی سے قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ملزمان کا اعتراف جرم پولیس نے آلہ قتل سمیت اہم شواہد برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علا قہ ہزارہ میں چھریوں سے قتل شدہ سلیمان ولد آمن خان سکنہ ہزارہ کے قتل میں ملوث دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ SHOکبل کے مطابق ملزمان غزن ولد افسر ، شعیب ولد احمد نے مقتول کے سا تھ جھگڑا ہوا تھا جو بعد ازا ں رات کے وقت گھر سے نکال کر چھریوں سے وار کرکے قتل کرنے کے بعد پانی میں ڈبو دیا پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کر تے ہوئے نشاندہی پر آلہ قتل سمیت اہم شواہد حا صل کی گئی جس پر کبل پولیس نے مقدمہ درج کر دیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2145 مناظر