اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق میاں محمد شہباز شریف معمول کے کام سر انجام دے رہے تھے کہ اس کے بعد ان کے سینے میں بائیں طرف درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریب ہی موجود اتفاق ہسپتال میں لیجایا گیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق جب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہسپتال پہنچے تو وہ دیوار کا سہارا لے کر چل رہے تھے۔
ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو دل کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ انہیں سینے میں ویسے ہی درد ہو۔ ڈاکٹروں کی جانب سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کو ویل چیئر کی بجائے پیدل چلوا کر کیوں لایا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طبیعت میں خرابی مسلسل کام کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
431 مناظر