اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز) یادش بخیر کہ عمران خان پچھلے دنوں بیرون ملک نجی دوروں پرتھے ۔ دوروں کا مقصد مانچسٹر میں اپنے دوست کی بہن کی شادی اور لندن میں اپنے بچوں سے ملاقات تھی تاہم لندن سے واپسی پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سابق مایہ ناز بلے باز عمران خان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی انگلیوں میں ایک کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی انگلی میں موجود نئی انگوٹھی ان کے روحانی پیشوا نے پانامہ لیکس کیس میں کامیابی کے لیےدی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ” پنکی پیرنی“ نامی عاملہ عمران خان کو ایک انگوٹھی نے پہنائی تھی تاکہ عمرا ن خان پر ہونے والے جادو کو ختم کیا جا سکے ۔پنکی پیرنی کا دعویٰ تھا کہ عمران خان کے گھر کے کچن میں سخت جادو کیا گیا تھا جس کے توڑ کیلئے انہوں نے کپتان کی رہائش گاہ میں کئی روز قیام بھی کیا تھا ۔پنکی پیرنی کا تعلق پاکپتن کے مشہور سیاسی گھرانے سے ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چونکہ خان صاحب کی شادی زیادہ عرصہ چل نہیں پاتی اس لئے پنکی پیرنی صاحبہ نے خان صاحب کو مشورہ دیا کہ وہ غریب لڑکیوں کی شادیاں کرائیں جس کے بعد 22مارچ کو پشاور میں عمران خان نے 45جوڑوں کی شادیاں کرائی تھیں، اور ہر ایک جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ سلامی دی گئی تھی ا ورقابل ستائش بات یہ ہے کہ ان شادیوں میں سے ایک پر بھی سرکاری پیسہ نہیں لگایا گیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1448 مناظر