الپوری (زمونگ سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل الپوری کا اجلاس ،29نومبر کو اے این پی کے جلسے کی انتظا مات کا جایزہ لیا گیا،اجلاس میں یونین کونسل الپوری سے قافلوں کی شکل میں جلوس لے جانے کا فیصلہ،اجلاس گزشتہ روز یو سی صدر بدر منیر عرف بدری کے زیر صدارت الپوری میں منعقد ہوا،اجلاس میں اے این پی کے سرکردہ رہنما رشید احمد کمال یوسف زئی،بخت عادل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ائیندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے جو پختونوں کی حقوق کا جنگ لڑ رہی ہے،اسلئے عوام کو جوق درجوق اس جلسے میں شامل ہو کر اتحاد کا ثبوت دینا چاہیے،جبکہ موجودہ دور کے ظا لم اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا واحد ذریعہ بھی یہی ہے کہ وہ 29نومبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے اتحاد کا ثبوت دیں،اس جلسے سے اے این پی کے مرکزی قایدین خطاب کرینگے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
296 مناظر