کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام اسا تذہ اور طلباء کے مطالبات کے حق میں ریلی و مظاہرہ اگر مطالبات تسیلم نہ کی گئی تو احتجاج کا تحریک شروع کر کے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کرینگے مقررین کا مظاہرین سے خطاب گذشتہ روز اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام ڈگری کالج کبل کے طلباء کا کبل چوک میں مظاہرہ و ریلی جس سے خطاب کر تے ہوئے اسلامی جمعیت طلباء ملاکنڈ ڈویژن کے ناظم افتخار حسین ، ضلعی نا ظم ذکریہ محمد ، جنرل سیکرٹری عصمت اللہ ، حسین احمد اور دیگر نے کہا کہ طلباء یونین کو بحال کیا جائے فیسوں میں کمی کی جائے ،ٹیچنگ سٹاف بھر تی سمیت تعلیمی بجٹ میں اضا فہ کیا جائے ، تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت بند کر کے سہولیات دے کر میرٹ کو فروغ دیا جائے یکسا ں نظام تعلیم لا کر اُردو زبان کو رائج کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسا تذہ کے تمام مطالبات جلد از جلد تسلیم کر کے ون سٹیپ پروموشن دے کر اب گریڈ ایشن کی جائے 1400اسامیوں کو فوری طور پر پُر کی جائے طلباء نے ہا تھوں میں پلے کارڈ ز اُٹھا رکھے تھے جس میں اسا تذہ اور طلباء کے حق میں الفاظ درج تھے مقررین نے مزید کہا کہ اس ملک کے اندر گدھا گاڑیاں چلانے والوں کی یونین موجود ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ طلباء یونین کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر معطل کیا گیا ہے اسا تذہ جو معاشرے کا اہم سکون ہے ان کے جائز مطالبات سے محروم رکھا جا رہا ہے اگر طلباء اور اسا تذہ کے جائز مطالبات نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک کو آگے بڑھا کر چوک کو بند کر دینگے ہمیں جمہوری طریقے سے مطالبات منظور کرانے ہے اگر جمہوری طریقے سے حقوق نہ ملے تو جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
417 مناظر