کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل میں ناجائز تجاویزات اور کانجو میں شدید ٹریفک جام کیلئے پلان تیار بہت جلد عملدرآمد کا آغاز کرینگے عوام رضا کارانہ طورپر تمام ناجائز تجاویزات ختم کریں ورنہ بعد میں گرینڈ آپریشن شروع کیا جائیگا جس میں کسی کے ساتھ جس میں کسی کے سا تھ کسی قسم کی سفارش یا رعایت قبول نہیں ہو گی تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل ناظم حا جی رحمت علی کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید قا در ، SHOرحمت علی، TMOنثار خان شریک تھے انہوں نے کہا کہ کانجو کے مقام پر شدید ٹریفک جام ہو تے ہیں جس کے لئے پلان تیار کیا گیا ہے عملدرآمد جلد شروع کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کبل میں ناجائز تجاویزات کے خا تمے کیلئے بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے عوام رضا کارانہ طور پر ہر قسم کے نا جائز تجاویزات ہٹائے ورنہ بعد میں ایکشن لے کر گرینڈ آپریشن کرینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
600 مناظر