سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بینچ نے سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کے کیس میں شوکاز نوٹس جاری کردیا ، تفصیلات کے مطابق سوات یونیورسٹی کے سابق لیکچر ار رفیع اللہ نے یونیورسٹی کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کیا تھا جس میں رفیع اللہ کے حق میں ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا ، لیکن یونیورسٹی انتظامیہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا ، جس کیخلاف رفیع اللہ نے کورٹ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جہاں بخت اور رجسٹرار ڈاکٹر حسن شیر کیخلاف توہین عدالت کا کیس درج کیا تھا ، جس کا آج عدالت عظمیٰ نے فیصلہ سنا دیا ، فیصلے کے مطابق عدالت نے وائس چانسلر اور رجسٹر ار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ، واضح رہے کہ سابق لیکچر رفیع اللہ نے دو سال یونیورسٹی ہذا میں بطور لیکچرار ڈیپارٹمنٹ آف جرنلزم میں پڑھایا ہے ، اس حوالے سے جب یونیورسٹی آف سوات کے انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے زمونگ سوات ڈا ٹ کام کو بتا یا کہ ہم عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن رفیع اللہ ہائیر ایجوکیشن پالیسی کے مطابق اہل نہیں ہے جس میں واضح ہے کہ لیکچرار شپ کیلئے 18سالہ تجربہ ضروری ہے جو رفیع اللہ کے پاس نہیں ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
634 مناظر