سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت کیلئے آج جمعہ کی صبح 10 بجے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں نماز استسقاء اد ا کی جائے گی ، نماز استسقاء میں سوات کے تمام علمائے کرام اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے ، نماز استسقاء کے بعد سوات میں باران رحمت کیلئے خصوصی دعا مانگی جائے گی ، سوات کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ نماز استسقاء میں بھر پور شرکت کریں تاکہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت نازل فرمائے ، یاد رہے کہ سوات میں گذشتہ چھہ مہینوں سے بارش نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے مختلف قسم کے امراض کے ساتھ فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ کنویں اور قدرتی چشمے بھی خشک ہورہے ہیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1555 مناظر