سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے نواحی علاقہ سنگوٹہ میں تیز رفتار نان کسٹم پیڈ موٹر کار سڑک کے کنارے گاڑی کے انتظار میں کھڑے ایک ہی خاندان کے افراد پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ، تیز رفتار نان کسٹم پیڈ موٹر کار جس پر نمبر APL2016 درج تھا ، تیز رفتار گاڑی ، دوسری گاڑی سے اوور ٹیک کررہی تھی کہ اسی اثناء میں کار سڑک کے کنارے کھڑے ایک ہی خاندان کے افراد پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ ذیشان ، انکی والدہ فوزیہ ، فوزیہ کی دیورانی مسماۃ شگفتہ ، 78سالہ خاتون مسماۃ دل افروزہ موقع پر جاں بحق ، جاں بحق خاتون شگفتہ کی بیٹی شبانہ اور بچہ ہارون زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے ڈرائیور کاشف ولد موران سکنہ منگلور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔ سنگوٹہ حادثہ میں ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے چار افراد کے ایک ساتھ جنازے اٹھنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا ، نماز عصر کے بعد سنگوٹہ میں چاروں جاں بحق افراد کی نمازہ جنازہ ہوئی جس میں علاقہ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور ہر آنکھ اشکبار تھی




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2253 مناظر