سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں نان کسٹم پیڈ اور اے پی ایل 2016نمبر والی ہزاروں گاڑیوں کی وجہ سے آئے روز حادثات میں ایک ماہ کے دوران ایک درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، سوات میں موجود لاکھوں کی تعداد میں موجود نان کسٹم پیڈ اور اسکریپ سے بنائی گئی کٹ گاڑیوں میں ہزاروں کی تعداد میں تو پولیس تھانوں کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جن کو پولیس تھانوں نے اپنے نمبر جاری کئے ہیں لیکن ہزاروں کی تعداد میں ایسی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی ہیں جو تھانوں کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں ، ان ہزاروں گاڑیوں پر APL2016کے نمبر پلیٹ لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے حادثہ کے بعد فرار ہونے کی صورت میں گاڑی کی پہچان نہیں ہو پاتی ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جن کی قیمت دو سے تین لاکھ روپے ہے ، ذیادہ لوگوں نے خریدی ہے اور غیر لائسنس یافتہ اناڑی ڈرائیوروں کی تیز رفتاری کے باعث آئے روز ایسے حادثات پیش آرہے ہیں اور انتظامیہ و پولیس نے اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1486 مناظر