اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز) گلگت میں انسانی خون سے پیاس بجھانے والے ’’ڈریکولا‘‘ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق گلگت سے ڈریکولا کے نام سے خوف و ہراس پھیلانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ ذہنی مریض ہے اور بچوں کی گردن میں دانت گاڑ کر خون پینے کی کوشش کر رہا تھا۔ مذکورہ شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ جانوروں اور پرندوں کا کچا گوشت بھی چبا جاتا ہے۔ مقامی قبرستان میں ڈیرہ ڈالنے والا یہ شخص لوگوں کو دیکھ کر غرانے لگتا ہے۔ پولیس نے مقامی شہریوں کی درخواست پر ڈریکولا کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بارے میں تفتیش جاری ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھکر کے تین بھائی بھی اسی طرح کے گھناؤنے فعل میں ملوث رہے ہیں جن کا طبی معائنہ کرنے پر معلوم ہوا تھا کہ تینوں ذہنی مریض ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2392 مناظر