سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت نے جمعہ کے روز پولیس ٹریننگ سکول کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران ڈی پی او صاحب کو سلامی دی گئی بعد میں ڈی پی او صاحب نے بلڈنگ،پیرڈ گراؤنڈ،ریکروٹس بارک کا معائینہ کیااس موقع پر پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول مبارک خان نے پولیس ٹریننگ سکول کے بارے میں بریفنگ دی پرنسپل نے کہا کہ پولیس ٹریننگ سکول میں مختلف قسم کے کورس کئیے جاتے ہیں جن میں ریکروٹس ٹریننگ،ایڈوانس ڈی ایس پی کورس اور مختلف این جی اوز کے کورس کئے جاتے ہیں ،ڈی پی او صاحب نے پولیس ٹریننگ سکول میں جوانوں سے ملے اور بہترین پولیس آفیسر بننے کے ہدایت دی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
708 مناظر