سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ سوات کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں ناروا سلوک کیا جارہا ہے ۔بحرین تا کالام روڈ کئی دفعہ افتتاح کے باوجود تعمیر نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ فوری طور پر روڈ پر کام کا آغاز کیا جائے ۔کالام جماعت اسلامی کا گڑھ ہے شمولیتوں سے عوامی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔کارکنان 2018الیکشن کے لئے ابھی سے کمر کس لیں۔وہ کالام میں شمولیتی تقریب اور المرکزالاسلامی میں ارکان و کارکنان سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر بیوں گاؤں میں درجنوں افرادنے دیگر پارٹیوں سے استعفیٰ دیکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ تقریب سے تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب ، قیم ضلع مفتی شیر محمد ، زونل امیر خورشید احمد ، محمد سحاق ، محمد افضل خان منصوری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
694 مناظر