تیمر گرہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی لوئر دیر کے سابق جنر سکرٹری محمد گل کو پولیس اہلکار پر پستول نکال کر ڈرانے دھمکانے پر پولیس نے گرفتار کر کے تیمر گرہ کے حوالات میں بند کر دیا ۔گزشتہ روز عوامی نشنل پارٹی کے سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری محمد گل اپنے گھر اوڈیگرام سے نکل کر اسلام آباد جا رہے تھے کہ جب وہ تیمر گرہ شہید چوک پہنچے تو روڈ کا سگنل بند تھا جس کا پرواہ کئے بغیر جب انہوں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار نے ان کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر مذکورہ شخص نے سیخ پا ہو کر اہلکار پر پستول نکال کر نہ صرف للکارا بلکہ گالم گلوچ بھی کی۔ موقع پر موجود لوگون نے درمیان میں آکر بیچ بچاؤ کرایا جبکہ تھوڑی دیر بعد دیگر پولیس اہلکار بھی موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے محمد گل کو گرفتار کر کے مقامی پولیس سٹیشن تیمر گرہ لے گئے جہاں پر ان کو حوالات میں بند کر کے ان کے خلاف دفعہ 500،279،186،353،506اور 15ڈبل اے کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔ دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کی ضلعی قیادت بھی پولیس سٹیشن پہنچ گئی لیکن پولیس نے ان کی بات کو ماننے سے انکار کر دیااور ملزم کو جو ڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل تیمر گرہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1165 مناظر