سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ سجبنڑ میں مٹہ پولیس نے چادر اور چاردیوار کی تقدس پامال کردیا ، غیر سرکاری تنظیم کی چیئرپرسن اور اس کے تمام رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے ، پورے علاقے میں شدید خوف وہراس ، مقامی لوگوں کی جانب سے پولیس گردی کی شدید مذمت ، تفصیلات کے مطابق سوات کے تحصیل مٹہ پولیس اسٹیشن ایس ایچ او اور اہلکاروں نے مٹہ کے علاقہ سجبنڑ میں ویمن ویلفیئر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور معروف سماجی شخصیت گل خندہ اور ان کے آدھے درجن کے قریب رشتہ داروں کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے ، چھاپوں کے باعث علاقہ مکینوں نے غم وغصے کا اظہار کیا ہے ، چادر اور چاردیواری کی تقدس کے پامالی کے سلسلے میں ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، اس سلسلے میں مٹہ پولیس اسٹیشن سے فون نمبر 792725 پر رابطہ کیا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اطلاع پر چھاپے مارے ہیں مگر کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ۔ دریں اثناء ضلع بھر کے غیر سرکاری تنظیموں اور سماجی حلقوں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کو پولیس گردی قرار دیا ہے جبکہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس گردی کی اس واقعے کا سخت نوٹس لیا جائے اور چادر اور چاردیواری کے تقدس پامال کرنے پر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1291 مناظر