سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)، پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری انجنیئر عمر فاروق نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا ن لیگ کیساتھ ہے، پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کیساتھ مشاورت کے بعد ائندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے، اتفاق ا س صورت میں ہوسکتا ہے کہ ضلعی کابینہ خود مختار ہوگا ، ان خیالات کااظہار مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرملک بیرم خان،شہریار باچہ، سمیت دیگر پارٹی کے پرانے کارکن موجود تھے، جنرل سیکرٹری انجنیئر عمر فاروق نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارٹی ورکر کو عزت دی ہے، دوسرے گروپ کے ساتھ مذاکرات سے پہلے اپنے کارکنوں کو اعتماد میں لیں گے، انہوں نے کہا کہ ضلعی کابینہ کو خود مختار ہونا چاہیے تاکہ وہ صحیح فیصلہ کریں انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکروں کے ہر تجویزپر غور کیا جائیگا اوراس کو عملی جامہ پہنایا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ائندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی ، جس کیلئے پارٹی کے پرانے ورکرز بھر پور کوشش کرے ، اور اپنا ووٹ بینک زیادہ سے زیادہ بنائے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ہم نے اصولوں کی سیاست کی ہے اور اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
363 مناظر