سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کے شہر مینگورہ میں پہلی بار خواتین کے لئے درخانئی ثقافتی میلہ سج گیا ، میلے کا انعقاد غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ اور سی کے یو کے زیر اہتمام کیا گیا جس کیلئے ضلعی حکومت کی جانب سے بھی تعاون کیا گیا ، مکانباغ کے ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ اس میلے میں سندھ ، پنجاب اور سوات کی خواتین نے گھریلوں مصنوعات کے اسٹالز سجادئیے ہیں جبکہ اسی طرح خشک میوہ جات ، الیکٹرانکس ایشیا ء سمیت دیگر اشیاء کے اسٹالز بھی لگا دیئے گئے ہیں ، میلے کا باقاعدہ افتتاح ضلعی کونسلر اور چیئرپرسن کلچرل کمیٹی نسیم اختر نے کیا ، شرکاء نے اسٹالوں میں خصوصی دلچسپی لی اور سندھ ، پنجاب اور سوات کی گھریلو مصنوعات کی خریداری کی ، اس میلے میں نہ صرف خواتین بلکہ بچوں کے ملبوسات بھی دستیاب ہیں ، میلہ دو روز تک جاری رہے گا پہلا روز خواتین کیلئے مختص تھا جبکہ آج دوسرا روز فیملیز کیلئے مختص کیا گیا ہے ، میلہ صبح 10 بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گا ، منتظمین کے مطابق میلے کے دوسرے روز کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ہوں گے ، میلے میں روایتی رقص بھی پیش کیا گیا جبکہ علاقائی موسیقی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2078 مناظر