سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ٹریفک جام رہنے کا بڑا سبب سامنے آگیا، پرانے تجربہ کار اور ٹریفک کورس کرنے والے ٹریفک پولیس کو پولیس سٹیشنوں میں تعینات کیا، نئے پولیس اہلکار وں کو ٹریفک کی ذمہ داری سونپنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم، گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا، ایمبولینس بھی ٹریفک جام میں پھنس کر نکلنے کے راستے ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کا ٹریفک بہتر ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ،کیونکہ ٹریفک نظام سے باخبر ، کئی سالوں تک ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک کورس کرنے والے سپاہیوں اور ٹی اوز کو چار ماہ قبل ٹریفک سے ہٹا کر پولیس سٹیشنوں میں تعینا ت کیا گیا ہے، جبکہ نئے پولیس اہلکاروں کوٹریفک کی ذمہ داریاں سونپنی گئی ہے، جس کی وجہ سے مینگورہ شہر کے چاروں اطراف ٹریفک ہر وقت جام رہتا ہے، او ر کھلنے کا نام بھی نہیں لے رہی، ذرائع کے مطابق پرانے اور تجربہ کار ٹریفک پولیس اہلکاروں اور ٹریفک کورس کرنے والوں کو اگر ایک مرتبہ پھر یہ ذمہ داری دی جائے تو ٹریفک جام کا مسئلہ کچھ حد تک کنٹرول ہو جائے گا، اور شہری بھی سکھ کا سانس لے سکے گی، شہریوں نے موجودہ نئے ڈی پی او مجید مروت سے اپیل کی ہے کہ وہ پرانے اور ٹریفک کورس کرنے والے سپاہیوں کو واپس تعینات کرے تاکہ گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو سکیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2639 مناظر