پورن(زمونگ سوات ڈاٹ کام)شانگلہ پورن سے تعلق رکھنے والا زاہد عالم پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم میں منتخب ،پورے شانگلہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،اس خوشی میں علی خان کرکٹ اکیڈمی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعیم تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمنعیم نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ شانگلہ پورن سے تعلق رکھنے والا زید عالم اب عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندہ گی کریگا انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ نوجوان زاہد عالم بہترین کا کردگی سے ملک وقوم کا نام روشن کریں یہ پورے شانگلہ کیلئے انتہائی قابل فخر بات ہے کہ زاہد عالم قومی سطح پر ملک کی نمائندہ گی کریگا اس موقع پر انہوں نے زاہدعالم کے بھائی محمد عالم کو شیلڈ پیش کیا اور انکی حوصلہ افزائی کی تقریب سے رفیع اللہ ،نصراللہ ،صدام اور محمد عامر نے بھی خطاب کیا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2295 مناظر