سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارانِ رحمت کے لئے تیسرے روز بھی نماز استسقاء اداکردی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ،نماز استسقا ء میں بچوں سمیت بچیوں اور ضعیف العمر افراد نے بھی اللہ تعالیٰ کے حضورسربسجود ہوکر باران رحمت کے لئے دعا کی ، سوات میں طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت کے لئے تیسرے روز بھی گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں تیسرے روز بھی نماز استسقاء اداکی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر اللہ تعالیٰ کے حضورسجدہ ریز ہوکر گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی توبہ مانگی اور بارانِ رحمت کے لئے اجتماعی دعاکی گئی،نماز استسقاء ممتاز عالم دین مفتی سرفراز نے پڑھائی ،جس میں علمائے کرام سمیت لوگوں کی بڑی تعداد سمیت بچوں اور بچیوں نے بھی شرکت کی ، علمائے کرام نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ بارشیں نہ ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اور ہمارے بد اعمال اور گناہ ہیں انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ ہو توبہ تائب ہوکر اپنے گناہوں کی معافی مانگے تاکہ اللہ تعالیٰ راضی ہوکر باران رحمت برسائے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1866 مناظر