سوات ( زمونگ سوات ڈا ٹ کام ) سوا ت میں دفعہ 144کے نفاذ کے اعلان کے باوجود باہر کے علاقوں سے رکشوں کی آمد جاری ، گزشتہ تین روز کے دوران تین رکشوں سے بھرے ٹریلر مینگورہ پہنچ گئے ہیں ، ضلع انتظامیہ کی جانب سے اعلیٰ سطح کی اجلاس میں باہر کے علاقوں سے رکشے لانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ، اس کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ، ملک کے مختلف علاقوں سے بدستور رکشے لائے جارہے ہیں ، اس ضمن میں جب ضلع انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عبدالناصر خان سے رابطہ کیا گیا ، تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی دفعہ 144نافذ العمل نہیں ہے ، آج پیر کے دن ہی اس کا اعلان کیا جائے جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے گی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2152 مناظر