مینگورہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات کے شہر مینگورہ میں’’ درخانئی ثقافتی میلہ‘‘دوسرے روز بھی جاری رہا ،میلے کے دوسرے روز ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان بھی موجود تھے ،ضلع ناظم سوات اور تحصیل ناظم نے فیتہ کاٹ کر میلے کے دوسرے روز کی تقریبات کا افتتاح کیا جس کے بعد انہوں نے میلے میں سندھ ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کی خواتین کے ہاتھ سے بنائی گئیں مصنوعات کے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور خواتین کی ہنرمندی کو سراہا ،دوسرا روز فیمیلزکے لئے مختص تھا جنہوں نے مختلف اسٹالوں میں خصوصی دلچسپی لی اور سندھ ، پنجاب اور سوات کی گھریلو مصنوعات کی خریداری بھی کی ، میلے میں اسکول کے بچوں نے روایتی رقص بھی پیش کیاجس کے بعد میلہ اختتام پذیرہوگیا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2966 مناظر