سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات عاطف رحمان نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات کی حدود میں مقامی ضمنی انتخابات کے دوران ،اور اس کے بعد ہر قسم اسلحہ اتشیں کی نمائش پر بابندی عائد کی ہے۔اس طرح الیکشن کے بعد جیت کی خوشی میں جلوس اور ریلیوں کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کاروائی ہوگی۔یہ حکم عرصہ دس(10)دن کیلئے نافذ العمل رہے گا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1052 مناظر