کوئٹہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) بلوچستان ہائیکورٹ نے آئی جی،سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام کو سابق صدر کو ان کی آمد پر سکیورٹی فراہم کرنیکی بھی ہدایت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف یہاں آکر تسلیم کر لیں، بلوچستانی بہت فراخدل ہیں، معاف کر دینگے۔تفصیلات کے مطابق اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ظہیرالدین کاکڑ پرمشتمل بنچ نے کی۔
نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے سابق صدر مشرف و دیگر ملزموں کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے آئی جی،سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام کو سابق صدر کو ان کی آمد پر سکیورٹی فراہم کرنیکی بھی ہدایت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف یہاں آکر تسلیم کر لیں، بلوچستانی بہت فراخدل ہیں، معاف کر دینگے۔ مر کزی ملزم کو متعدد نوٹسز بھجوائے ہیں وہ پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
کیس کی سماعت کے دوران وکیل پرویز مشرف اخترشاہ کا کہناتھا کہ ان کا موکل مفرورکی تعریف پر پورا نہیں اترتا،اس پر عدالت کے ریمارکس تھے کہ آپ ہمت کریں مشرف کے آنے کی یقین دہانی کرائیں۔پرویزمشرف کے آنے کی تاریخ اور سیکورٹی آپ کی مرضی کے مطابق ہوگی،اس پر اختر شاہ نے کہا کہ مجھے ایک ہفتے کی مہلت دیں، میں اپنے موکل سے پوچھ لوں کہ وہ کب آ سکتے ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2147 مناظر