سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ہوم سیکرٹری شکیل قادر خان نے پبلک پراسیکیوٹرز کے تمام مطالبات منظور کر لئے ،ڈی جی سے فوری طور پر کمیٹی کے قیام اور مطالبات کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت ،گزشتہ روز پبلک پراسیکوٹرز افیسر ویلفئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صدر سعید نعیم خان کی قیادت میں پبلک پراسیکوٹرز نے ہوم سیکرٹری شکیل قادر خان سے ملاقات کی اس موقع پر ڈی جی پراسیکوشن عادل صدیق ،ڈائریکٹر ایڈمن بلا ل محی الدین ،اور ایس او جہانزیب خان بھی موجود تھے ،ملاقات میں سعید نعیم خان نے ہوم سیکرٹری کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں پراسیکوٹرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے افسیر گوں نا گوں مسائل سے دوچار ہے جن میں پوا کی رجسٹریشن ،گریڈ 19 سے 20 میں اپگریڈیشن ،گریڈ 19 میں کام کرنے والے پی پیزایڈ ہاک پر کام کرنے والے ملازمین کی ریگو لیزائشن ،صوبہ پنجاب کی طرح خیبر پختونخواہ کی پی پیز کے الاونسیز میں اضافہ ،یوٹیلیٹی الاونس،اور رسک الاونس تمام پی پیز کو دینا ،انکی سیکورٹی کو یقینی بنانا ،ڈسٹرکٹ اور سینئر پبلک پراسیکوٹرز کیلئے گاڑیاں ،دفاتر اور رہایش کا انتظام کرنا ،ہر ضلع کے سطح پر مانیٹرنگ سیل کا قیام ،سٹاف کی کمی کو دور کرنا ،پراسیکویشن کیلئے علیحدہ محکمہ کا قیام ،سروس سٹر یکچر کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بڑھانا ،سیکرٹریٹ میں پی پیز کیلئے دس فیصد کوٹہ مختص کرنا ،پلاننگ اکیڈیمی کا قیام ،نئے رہایشی منصوبوں میں پی پیز کیلئے پلاٹ کی فراہمی ،اور پی پیز کو شہدا پیکجز میں شامل کرانا ہمارے مطالبات ہے جس پر ہوم سیکرٹری شکیل قادر خان نے تمام مطالبات کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا اندازہ ہے کہ خیبر پختونخواہ کے پی پیز شدید مشکلات سے دوچار ہے اور جس طرح کے حالات میں وہ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ،انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے مطالبات جائز ہے ،انہوں نے فوری طور پر ڈی جی پراسیکوشن کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر ان کیسز کو مجھے ارسال کریں اور متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے ان کو عملی جامہ پہنائیں ،انہوں نے کہا کہ پوا کی فوری رجسٹریشن کرکے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے ٹائم لیکر اپ لوگوں کی حلف برادری بھی کی جائیگی جس پر سعید نعیم خان نے ہوم سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2198 مناظر