سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ کے ایک ہوٹل میں سی این جی کی ٹینکی پھٹنے سے باپ اور دو بیٹوں سمیت چھ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، موسیٰ ہوٹل میں سی این جی کی ٹینکی کی مدد سے کچن میں کھانا پکایا جارہا تھا کہ اچانک ٹینکی پھٹنے سے گل فروش ، اس کے دوبیٹے سلیم اور یوسف خان ، گل نواب ، عنایت اور امجد جھلس کر زخمی ہوگئے ، ٹینکی پھٹنے سے ہوتل میں بھی آگ لگ گئی جس کو فائر فائٹرز نے بعد میں بجھا دیا ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2583 مناظر