ضلعی حکومت کی جانب سے مزید 8کلاس فور ڈیلی ویجزپر تعینات کا اعلان




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ضلع ناظم محمد علی شاہ شیخ زیدا لنہیان اسپتال سیدو شریف پہنچ گئے ، ضلعی حکومت کی جانب سے مزید 8کلاس فور ڈیلی ویجزپر تعینات کا اعلان کردیا ، ممبران صوبائی اسمبلی سے اسپتال میں کلاس فور ، اردلی اور چوکیدارو کی پوسٹوں کی تقسیم کا مرحلہ جلد مکمل کرکے تعیناتی کا مطالبہ کردیا ، اس موقع پر ضلع حکومت کی صحت کمیٹی کے چیئرمین سید افضل شاہ بھی موجود تھے ، شیخ زید النہیان اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر شہزاد نور اور کیجولٹی انچارج میاں گل علیم نے ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے بریفنگ دی ، ضلع ناظم نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی ، انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو مفت ادویات سمیت دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا کہ شیخ زیدالنہیان اسپتال میں گذشتہ دوسال سے کلاس فور ، سویپر اور وارڈ اردلی کی نشستیں ممبران اسمبلی کی تقسیم پر اختلافات کی وجہ سے خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام اور ڈاکٹروں کی مشکلات کے پیش نظر اور صفائی کے لئے ضلعی حکومت نے اسپتال کے لئے مزید کلاس فور دینے کی منظوری دی ہے اور آج سے ان کو بھر تی کیا جائیگا جو اسپتال انتظامیہ اپنے صوابدید پر کریگی ، انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ممبران اسمبلی کلاس فور پر بھی سیاست کررہے ہیں ، انہوں نے کہا اب ہم خاموش تماشائی نہیں رہیں گے اور صحت کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھا ئیں گے ۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
124 مناظر