پاکستان ہلال آحمر شانگلہ کے زیر اہتمام ڈینگی اگاہی مہم کاانعقا د




شانگلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان ہلال آحمر شانگلہ کے زیر اہتمام ڈینگی اگاہی مہم کا انعقا د ڈی سی افس میں ہوا جس میں ڈی سی شانگلہ، ڈی ایچ او شانگلہ ، تمام ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ گان، پی ار سی ایس کے سی ڈی ار ٹی ممبران، رضاکاروں ، ناظمین، طلباء اور دیگر عام خاص لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سیکرٹری پاکستان ہلال آحمر شانگلہ جمال حسنین فواد ،ڈپٹی ڈی ایچ او شانگلہ اور ڈپٹی کمیشنر شانگلہ عبدالکبیر خان نے خطاب کیا بعد میں ڈی سی شانگلہ کی قیادت میں ڈینگی سے اگاہی کے متعلق ایک ریلی نکالی گئی جس کو تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اوراس کمپین میں خصوصی دلچسپی لی اور خوب سراہا اور پاکستان ہلال آحمر کا شکریہ ادا کیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
246 مناظر