سوات،انٹر کالجز ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں خپل کور نے میدان مارلیا




سوات(سپورٹس نیوز )سوات ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے سوات انٹر کالجزہاکی ٹورنامنٹ فارم گراؤنڈ مینگورہ میں جاری ہے ٹونامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ گزشتہ روز خپل کور ماڈل سکول اور ابدالی سکول اینڈ کالج کے مابین کھیلا گیا جس میں خپل کورماڈل سکول نے ابدالی کالج اینڈسکول کو 2.0سے شکست دے دی۔ٹورنامنٹ میں سوات کے ہائیر سیکنڈری کالجز کے 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ہاکی گراؤن فارم پر کھیلا گیا جس میں خپل کور ماڈل سکول کے ہونہار کھلاڑی حارث خان نے پہلے ہاف میں گول کیا جبکہ دوسرے ہاف کے اخر میں رحمان علی نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو فائنل تک پہنچایا ۔ٹورنامنٹ سوات ہاکی ایسوسی ایشن کی تعاؤن سے جاری ہے پاکستان ہاکی ایسوسی ایشن کے نمائندہ ملکی ودان نے میڈیا کو بتا یا کے ٹورنامنٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آرہے ہیں اور اسی ٹورنامنٹ سے ایک ٹیم کا اعلان کیا جائے گا جو لاڑکانہ میں سوات کی نمائندگی کریگی یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جہانزیب کالج اور خپل کور ماڈل سکول کے مابین کھیلا جائیگا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
32 مناظر