سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام) پی کے 85 مسلسل لیگ ن کا گڑھ ہے انشاء اللہ ائندہ انتخابات میں جیت مسلم لیگ کی ہی ہوگی کارکن بھرپور مہم چلائیں ، نئے انے والے ساتھیوں سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی، ان خیالات کا اظہار ضلعی ناظم محمد علی شاہ، ضلعی ناضم شانگلہ نیاز احمد خان، جلعی کونسلر محمد زمین، فضل ربی، نئے شامل ہونے والے رضا خان اور دیگر نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ پی کے 85پسماندہ علاقہ اور پہاڑی علاقہ ہے جو ہر دور حکومت میں نظر انداز ہوتا ہے، انجینئر امیر مقام ہی یہاں کی پسماندگی دور کرسکتے ہیں انہوں نے پہلے بھی یہاں کے بہت سے مسائل دیگر نمائندوں کے ہوتے ہوئے بھی حل کئے ہیں اور یہاں کے عوام کی ہر وقت حوصلہ افزائی کی ہے چاہے سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور افت موصوف سب سے پہلے پہنچ کر عوام کی نہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ بحالی میں بھی بڑھ چڑ کر اپنا کردار اداکرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مدین گرڈ سٹیشن اور سڑک ان ہی کا کارنامہ ہے جس سے آج یہاں کے عوام مستفید ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے موصوف ہی موزوں امیدوار ہے اور ان کا انتخاب پی کے 85کو ایم پی اے نہیں بلکہ وزیر اعلی دینگے، انہوں نے کہا کہ حلقہ عوام نے بہت سے لوگوں کو آزمایا لیکن نتیجہ ان کے سامنے ہیں ، آپ کا ووٹ انتہائی قیمتی ہے اور مسل لیگ ن کو دینے سے آپ ہی کی حوصلہ افزائی ہوگی جس طرح ضلعی ناظم کی صورت میں آپ ہی کے ووٹ سے ضلعی حکومت مسلم لیگ ن کی بن گئی اور سوات بھر کے عوام کے مسائل حل ہونے لگے،نوشامل رضا خان اور دیگر نے مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
80 مناظر