بونیر میں اسکول وین کو حادثہ، 3 طالبات جاں بحق




ضلع بونیر میں نجی اسکول کی وین کو پیش آنے والے حادثے میں 3 طالبات جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئیں۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب نجی اسکول کی وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر شل بانڈی کے ایک بازار میں گھس گئی۔

جس کے نتیجے میں وین میں سوار 3 طالبات جاں بحق ہوگئی جبکہ 9 طالبات زخمی ہوئے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور وین ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ اسکول وین میں خدیجہ گرلز اسکول اور کالج کی طالبات سوار تھیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
73 مناظر