بونیرفیسٹیول ناقص انتظامات سٹیج گرگیا،ایس ایچ او سمیت کئی افراد زخمی




ضلعی انتظامیہ بونیر کی جانب سے شہیدہ سر چغرزئی میں شروع ہونے والا میلہ کا سٹیج گرنے ایس ایچ او گل بانڈئی سمیت تین افراد زخمی ہوئے،آج سے بونیر میں شروع ہونے والے میلے میں ضلعی انتظامیی کی جانب سے پرائیویٹ فرم کو 25 لاکھ روپے پر انتظامی امور دیئے تھے ،میلے کے لئے کیئے گئے ناقص انتظامات کی وجہ سے آج تیز ہوا سے سٹیج گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ۔واضح رہے کہ کہ بونیر میلہ انتظامات جس فرم کو دیئے ہے اس فرم پر پہلے ہی سے محکمہ ثقافت اور کلچرل میں جعل سازی کرنے پر انکوائری کی گئی ہے ،فرم نے اس سے قبل محکمہ ثقافت سے ہنر میلہ میں جعلی دستاویزات جمع کرنے پر فنکاروں اور سول سوسائٹی نے احتجاج کیا تھا جس محکمہ نے فرم کے خلاف انکوائری مقرر کی گئی تھی ۔زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈگر ہسپتال منتقل کیا گیا




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
27 مناظر