وسیم اکرم بھی ٹی ٹین کرکٹ سے منسلک ہوگئے




دبئی(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم ٹی 10 کرکٹ لیگ میں مراٹھا عربیئنز کے مینٹراور کوچ ہوں گے۔مراٹھا عربیئنز کی ٹیم نے پہلے ہی سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کو کپتان اور آئیکون پلیئر بنایا ہوا ہے تاہم ایونٹ میں ٹیم کی رہنمائی کیلیے وسیم اکرم 5 نومبر کو شارجہ جائیں گے،وہ پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوکر ذاتی طور پر ٹیم کا کمبی نیشن ترتیب دیں گے۔یاد رہے کہ مذکورہ ٹیم کے شریک مالکان میں بھارتی فلمسٹار سہیل خان بھی شامل ہیں جبکہ فرنچائز نے اپنی ٹیم کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ ظہیرخان اور سریش رائنا کو بھی ریلیز کردے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
74 مناظر