امریکی شہروں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے، ایران نے امریکہ کو اب تک کی سب سے خطرناک وارننگ دیدی




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) جنگ کی صورت میںامریکہ کی تباہی یقینی، سارا امریکہ ہمارے بیلسٹک میزائلوں کی رینج میں ہے، پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری کا کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اگر ایران پر حملہ کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔ ہمارے پاسموجود بیلسٹک میزائلوں کی رینج 2ہزار کلومیٹر ہے جو امریکہ کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جانتا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے انتہائی بھیانک نتائج ہوں گے اور شکست امریکا کا مقدر ہے، اسلیے امریکا اقتصادی پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر ایران کو جھکانا چاہتا ہے، لیکن پاسداران انقلاب امریکی پابندیوں کا سامنا کرے گے اور ہم ان پابندیوں کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
36 مناظر