پنجاب ہاؤس میں بڑا سیاسی دھماکہ، نوازشریف نے چوہدری نثار کو آئینہ دکھا دیا سابق وزیر داخلہ نے جواباً کیا کیا،ماحول کشیدہ




اسلام آباد ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان دوریاں برقرار ہیں اور جمعرات کو جب چوہدری نثار نواز شریف سے ملاقات کے لیے پنجاب ہاؤس پہنچے تو ان کی نوازشریف سے ون آن ون ملاقات نہ ہو سکی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے چوہدری نثار کے پارٹی میں ذاتی مفاد کے حوالے سے بیان پر سخت اظہار ناپسندیدگی کیا ہے اسی وجہ سے نواز شریف کاسابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے سرد رویہ نظر آیا اور چوہدری نثار کی خواہش کے باوجود نواز شریف اکیلے ملاقات سے کتراتے رہے

 ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے چوہدری نثار سے دیگر رہنماؤ ں کے ساتھ ہی ملاقات کی نواز شریف نے رہنماؤ ں سے گفتگو میں چوہدری نثار کو بین السطور پیغام بھی دیا اور ایک موقع پر کہا کہ ہم اصولوں پر کھڑے ہیں دیکھتے ہیں کون ساتھ کھڑا رہتا ہے پارٹی پر مشکل وقت ہے ایسے میں سب کا اتحاد ناگزیر ہے سابق وزیر اعظم کی گفتگو کے دوران زیادہ تر خاموش رہے اور نثار کلثوم نواز کی صحت بارے دریافت کر کے چلے گئے۔دریں اثنا سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ہم نے تصادم کی راہ نہیں اپنائی ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا تاہم مائنس فارمولے کے حوالے سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نیب ریفرنس کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا ٗ اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال اور چوہدری جعفراقبال سمیت دیگر پارٹی رہنما موجود تھے



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
61 مناظر