سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف وہراس، کوئی نقصان نہیں ہوا




عسیر(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جھٹکوں کے باعث نماص، بیشہ، عسیر اور باحہ کے رہائیشوں میںخوف وہراس پھیل گیا۔ سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ میں کہا ہے کہ جمعہ کی صبح نماص کے شمال میں 16کلو میٹر دور4 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز زیر زمین 9.1کلو میٹر تھا۔رہائیشوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے درو دیواریں اور کھڑیاں ہل گئیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
76 مناظر