پولیس لائن توسیع منصوبے کیلئے کبل کے جائیداد مالکان نے مزید زمین دینے سے انکار کر دیا




کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پولیس لائن توسعی منصوبے کیلئے کبل کے جائیداد مالکان نے مزید زمین دینے سے انکار کر دیا، جائیداد مالکان کا اہم جر گہ ، آئندہ کا لانحہ عمل کا اعلان کر دیا ، MNAمرادسعید اور MNAعائشہ سید کو اگا ہ کرنے کے لئے جر گہ تشکیل ، آئندہ دو روز میں ملا قا ت کرینگے ،MNAمراد سعید کے رہائش گا ہ پر اُن کے والد کو تمام صورتحا ل سے اگا ہ کیا ، کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم پولیس لائن کے لئے مزید زمینیں کسی صورت نہیں دینگے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کبل میں حا جی فضل ہا دی کے رہا ئش گا ہ پر ایک اہم جر گہ کبل کے جائیدا د کے مالکان کا منعقدہ ہوا جس میں عبد الغفور، عثما ن غنی ، حمید الحق ، گل با چا ، امین الحق ، فضل ہا دی ، مطلب ر بی ، خا لد حمید، اجمل خان ، فضل اکبر ، محمد اقبال ، فضل وا حد اور دیگر مشران موجود تھے جر گہ مشران نے کہا کہ پولیس لائن کو توسیع دینے کے لئے صوبائی حکومت مزید زمین حا صل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تا ہم پولیس لائن کے آس پاس ہمارے زمینوں کو حا صل کرنے کی کسی قسم کے کوشش جر گہ کامیاب نہیں کرنے دینگے اگر حکومت نے اس قسم کی کوشش کی تو ذمہ داری اِن پر عائد ہو گی جر گہ مشران نے یہ بھی فیصلہ کر دیا کہ کل بروز اتوار عائشہ سید کے سا تھ جر گہ کرینگے اور تمام صورتحال سے اگا ہ کرینگے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
70 مناظر