پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کا پلیئرز ڈرافٹ 12 نومبر کو ہوگا




لاہور (زمونگ سوات ڈاٹ کام )پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کا پلیئرز ڈرافٹ 12 نومبر کو ہوگا، 6 ٹیمیں مختلف کیٹیگریز میں11،11 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے افق پر کون سا ستارہ کس ٹیم کیلئے جگمگائے گا، اس کا فیصلہ 12 نومبر کو لاہور میں ہوجائے گا۔ڈرافٹ سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم ریلیز پلیئرز پول میں سے 9 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی جبکہ ٹیمیں پلاٹینم، ڈائمنڈ اورگولڈ میں1، 1 کھلاڑی، سلور اور ایمرجنگ میں 2،2 جبکہ سپلیمنٹری کیٹیگری میں4،4 پلیئرز کا انتخاب کریں گی۔گولڈ کے علاوہ ہر کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی پہلی پک ہوگی، گولڈ میں کراچی کی ٹیم پہلے کھلاڑی چنے گی۔ڈرافٹ میں کرس لین، جے پی ڈومنی، مچل جونسن، ڈوائن براوو، عمران طاہر، اینجیلو میتھیوز، لیوک رونکی، کولن انگرام، وائن پارنیل اور جان ہیسٹنگ سمیت کئی غیر ملکی پلیئرز شامل ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
56 مناظر