شام اور عراق میں دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کریں گے،ترکی




انقرہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں قائم دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ترکی کی منیسا ریاست میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میںصدر ایردوآن نے کہا کہ ترکی کی مسلح افواج شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کرے گی۔ صدر ایردوآن نے کہا کہ شام اور عراق کے کئی علاقے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ ترکی کو دہشت گردوں کے حملوں سے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے جائیں۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔گذشتہ بدھ کو ترکی میں دہشت گردوں کے حملوں پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں کے حملوں میں دو روز میں ہمارے نو سیکیورٹی اہلکار مارے گئے جبکہ فورسز نے جوابی کارروائی کر کے 55 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ ہمارے ڈرون طیارے اور لڑاکا جہاز دہشت گردوں کا تعاقب کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء کا خون رائیگاں نہیں ہونے دیں گے، آنے والے دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف زیادہ طاقت کے ساتھ آپریشن کیا جائے گا جو دہشت گردوں کے مکمل صفایا تک جاری رہے گا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
17 مناظر