ڈان لیکس رپورٹ!چوہدری نثار مریم نواز سے متعلق تمام سچ سامنے لے آئے،قصہ ہی ختم




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اورسابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ڈان لیکس معاملے پر مریم نوازکوکلین چٹ دے دی۔انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس معاملے میں کسی بھی مرحلے میں مریم نوازکا نام نہیں آیا، ڈان لیکس ایشوکی رپورٹ کوپبلک ہوناچاہیے۔ ٹیکسلا میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاچوہدری نثارکا کہنا تھا کہ پاکستان کواندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں۔ہمیں حوصلے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن باقاعدہ شیڈول اور حکمت عملی کے تحت انتخابی میدان میں اترے گی۔مسلم لیگ(ن) نے ابھی تک انتخابات کی تیاری شروع نہیں کی۔ وہ آئندہ الیکشن آزاد میڈیا کے نعرے کے ساتھ لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے بعدآئینی ترمیم لانا تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔جلد آئینی ترمیم آنی چاہیے تا کہ نئی حلقہ بندیاں کی جا سکیں ۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے وزیر اعظم کو کوئی خط نہیں لکھا۔ایسی خبریں ضرور آئی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ سامنے آنے والی ہر خبرسچی ہو۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
16 مناظر