لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام) نوجوان کرکٹر فواد عالم کو پیر کے روز قومی کرکٹ اکیڈمی طلب کر لیا گیا جہاں ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر ان کی فارم،فٹنس اور بیٹنگ اسکلز کا جائزہ لیں گے ۔پاکستانی میڈیا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم کو نظر انداز کئے جانے پرانضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی سلیکشن کمیٹی پر تنقید ہورہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی مداخلت کے بعد فواد عالم کو آج پیر کے روز طلب کیا گیا ہے جہاں ہیڈ کوچ مکی آرتھراور دیگر ان کا فٹنس ٹیسٹ اور صلاحیتوں کا جائزہ لیں گے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
64 مناظر