انتخابی دنگل ،پیپلز پارٹی بھی میدان میں اتر گئی،بلاول ہاؤس سے دبنگ اعلامیہ جاری




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام )پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب سے انتخابی مہم شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے،بلاول بھٹو 15 دسمبر کو ملتان میں عوامی جلسے سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ بلاول ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات 2018ء کیلئے انتخابی مہم شروع کرنے کی باقاعدہ حکمت عملی بنا لی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 15 دسمبر کو ملتان میں عوامی جلسے سے انتخابی مہمکا آغاز کریں گے۔بلاول بھٹو کا ملتان میں پہلا انتخابی جلسہ باغ قلعہ قاسم میں ہوگا۔ بلاول بھٹوملتان جلسے سے آیندہ عام انتخابات کی مہم کا آغاز کریں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خبردار کیاہیکہ انتخابی حلقہ بندیوں میں 10نومبرسے ایک دن کی بھی تاخیربھی بروقت انتخابات میں تاخیرپیدا کرسکتی ہے۔ووٹرلسٹوں اورحلقہ بندیوں کا کام بھی رکا ہواہے۔حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم ضروری ہے۔مزید برآں پیپلزپارٹی کے رہنماء نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ انتخابات تاخیرکا شکارہوں۔ زرداری صاحب کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ جمہوریت،جمہوری ادارے مضبوط ہوں۔ حکومت آئینی ترمیم کے معاملے کومشترکہ مفادات کونسل میں لے آئے۔ اسی طرح اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں پر کچھ جماعتوں کو تحفظات ہیں۔ کوشش ہے کہ حلقہ بندیوں کیلئے جلد آئینی ترمیم کر لی جائے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
65 مناظر