اصلا حی کمیٹی کانجو کے کو ششیں رنگ لے آئی ،درینہ دشمنی دوستی میں بد ل گئی




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) اصلا حی کمیٹی کانجو کے کو ششیں رنگ لے آئی ،درینہ دشمنی دوستی میں بد ل گئی ،تفصیلا ت مطا بق کچھ مہینے پہلے کانجو محلہ شا ہی آبا میں گھر یلو ں تنا زعہ پر جھگڑا ہو اتھا جس میں فریقین اول سے حیات ولد دوا خان جا ں بحق ہوا تھاجبکہ سلیم خان ولد عا صم خان اس کے ساتھ زخمی ہوا تھا جس پر او ل فر یق نے مقدمہ در ج کر کے دوم فریق سے نا در خان ولد اکبر خان ، حکیم خان ، اکبر خان ، عا صم خان ، سیران با بو جان محلہ شاہ آبا د کانجو کو جیل ہوئی اس سلسلے اصلا حی کمیٹی کانجو نے کو ششیں کر تے ہو ئے دونو ں فریقین کے درمیان راضی نا مہ کر لیا ، جس کی تقریب کانجو محلہ شا ہی آباد میں منعقد ہو ئی ، تقریب میں سا بق ایم پی اے رحمت علی خان ، اصلا حی کمیٹی کے صدر سید انعام الر حمن ، وکیل احمد ، سینئر صحا فی شیر ین زادہ ، رضا ء اللہ ایڈ وکیٹ ، محمد ذہین خان ، فیا ض خان آ ف بر کانجو، راجہ علی اور مو لا نا بشیر احمد سمیت دیگر مو جو د تھے ، اس موقع پر اصلا حی کمیٹی کے صدر سید انعام الر حمن نے کہا کہ آئندہ کیلئے بھی فر یق دوسرے فریق کے ساتھ لڑائی جھگڑے سے اجتنا ب کریگا ، اس موقع پر دونو ں فریقین کو گلے ملا کر ایک دوسرے کیساتھ بھا ئیو ں جیسا سلو ک روا رکھنے کی تلقین کی گئی ، اہلیان علا قے نے اصلا حی کمیٹی کے اس اقدام کو سراہا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
14 مناظر