سوا ت کے عوام کے لئے باچا صاحب اور والی سوات کی حکومت ایک تحفہ تھا




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوا ت کے عوام کے لئے باچا صاحب اور والی سوات کی حکومت ایک تحفہ تھا ، اُس وقت عوام کو سستا انصاف میسر تھا ، تعلیم ہر غریب کو میسر تھی ، آج ان سب چیزوں سے عوام محروم ہے، میانگل عبدالودود باچا صاحب اور میانگل جہانزیب والی صاحب کے برسی کے موقع پر میانگل شہریار امیر زیب اور میانگل امیر زیب شہریار نے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ بر کا مقصد سوات ، بونیر شانگلہ کے ان کو یاد دلانا ہے کہ والی صاحب آج بھی زندہ ہے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت امن امان مثالی تھا ، انصاف ہر کسی کو میسر تھا اور تعلیم ہر غریب کے لئے مفت تھا مگر افسوس اس وقت سات کے خادم کا نام رکھنے والے ایک کالج تک نہیں بناسکے ، ہمارے خاندان نے اس عوام کی جو خدمت کی ہے وہ مثالی ہے ، انکی مثال ممکن ہی نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم اسی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر نکل آئے ہیں ، ہمارے اباء وجدا کی تعلیم ساتھ محبت ایسی تھی کہ اس کا مثال پیش نہیں کرسکتے ، اس وقت قوم زوال کی طرف جارہی ہے سڑکوں کو ترقی نہیں کہہ سکتے ، اس معاشرے کو تعلیم دینا ہے اس کو مکمل اگاہی دینا ، دین کے ساتھ محبت رکھنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم میدان میں نکل کھڑے ہوئے ہیں آج میرا بیٹا سیدو شریف سے ڈسٹرکٹ ممبر ہے ، ہماری کو شش ہے کہ ہم اس قوم کو مزید آگے لے جاکر اسکی محرمیوں کا ازالہ کرسکیں ، اسکے باوجود کہ آج ہم حکمران نہیں لیکن اسکے بغیر بھی ہم سوات کے عوام کی خدمت کریں گے ، ہمارا رشتہ نا یاب رشتہ ہے اور ہم اسکو نبائیں گے ، علاقے کی ترقی ہمارا مقصد ہے اور اہم اس کے لئے دین رات ایک کریں گے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
17 مناظر