کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، انجینئر امیر مقام




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیں دیااورپاکستان مسلم لیگ(ن)نے عملی کام کرکے انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہنایاہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں مقابلہ صرف جھوٹے دعویداروں اورعملی کام کرنیوالوں کے درمیان ہوگااورانشاء اللہ 2018کے انتخابات میں جیت عملی کام کرنیوالوں کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام نے طالع آزماسیاستدانوں کے تبدیلی اوردیگرکوبھی آزمالیا مگراس دفع شیرکیساتھ دیکرحقیقی ترقی لانے والوں کاساتھ دیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کانجو ،دمغارمیں مینگولئی بانڈہ فیڈرکا باقاعدہ افتتاح اوربعدازاں شکردرہ مٹہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعبدالمتین خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کااعلان کرکے محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔انجینئرامیرمقان نے کہاکہ مینڈیٹ ملنے کے بغیرجتنے ترقیاتی کام کئے ہیں مینڈیٹ لینے والے اسکادسواں حصہ بھی نہیں کرسکے، جن میں ملاکنڈڈویژن کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کی لاگست سے سوئی گیس ٹرانزمشن لائن،ساڑھے تین ارب روپے کی لاگست سے 220-KVتھانہ چکدرہ گرڈسٹیشن،چارارب روپے کی لاگت سے چکدرہ فتح پورتک موجودروڈکی اپ گریڈیشن،گیارہ ارب روپے کی لاگت سے بحرین کالام روڈبمعہ 22پل کی تعمیر،بشام خوازہ خیلہ چکدرہ کالام ایکسپریس وے کی منظوری،شانگلہ میںیونیورسٹی کیمپس اورسوات میں خواتین یونیورسٹی کاقیام قابل ذکرہیں۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں ترقی کے منصوبے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے،صوبائی حکومت نے سوات کی ترقی کیلئے کوئی وسائل بروئے کارنہیں لائے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کوعوام کی ترقی نہیں بلکہ عوام کومحض دھرنوں کیلئے لیکرجاتے ہیں۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
24 مناظر