مینگورہ ، کرپشن ہائی لیول سے نچلی سطح تک ہے آخرت کی فکر نہیں ، ایم این اے عائشہ سید




مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی کی خاتون ایم این اے عائشہ سید نے کہا ہے کہ کرپشن ہائی لیول سے نچلی سطح تک ہے آخرت کی فکر نہیں عوام کے ٹیکسوں سے پلنے والے عوام کے مسائل بھول جاتے ہیں اسمبلی میں ابھی تک حقوق کے لئے آواز اٹھا یا اسمبلی میں موجود ممبران ووٹ لینے کے بعد وہ اپنے آپ کو بہتر سمجھتے ہیں کہ اپنی ہی قابلیت کیوجہ سے اسمبلی تک پہنچاحالانکہ ووٹ لینے کے لئے وہ گھرگھر دستک دے کر اپنے آپ کو عوام کا خاد م ظاہرکرتا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کی خاتون ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے کبل پولیس لائن کے قیام کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا عائشہ سید نے کہا کہ کبل آبائی گاؤں ہے اور یہاں کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنا اپنی سعادت سمجھتی ہو علاقے کے ساتھ میراپرانا رشتہ ہے لوگوں نے ہمیشہ عزت دی خواتین کے زیادہ مسائل ہیں جس کے لئے مختلف فورم پر بات کی عائشہ سید نے کہا کہ کبل پولیس لائن کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے پہلے بھی کبل کے عوام نے قربانی دی اور اپنے علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کے لئے جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ جو بھی مسئلہ ہو اسمبلی فورم پر اٹھائیں گے اور خواتین کے مسائل کے ساتھ اپنے معاشرے کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن بنانے کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
88 مناظر