تمام محکمے مقررہ مدت میں منصوبو ں کی تکمیل کو یقینی بنائیں ، کمشنر سید ظہیر الاسلام شاہ




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے سوات کے تمام ورکس محکموں کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ تندھی سے سڑکوں ، بلڈ نگز کے پراجیکٹس کی خود نگرانی کریں اور مقررہ مدت میں منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، ہائی وے اینڈ بلڈنگز ، این ایچ اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی اور سڑکوں ، بلڈنگز کے پراجیکٹس پر تفصیل سے بریفنگ دی ، کمشنر سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا کہ بلڈنگز کے 88 ، ہائی وے کے 31پراجیکٹس اور دیگر تمام منصوبوں میں معیاری میٹرئیل اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے محکموں کے افسران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ، انہوں نے کہا کہ محض سب انجینئر ز کی حد تک کام نہیں چلے گا اس سلسلے میں افسران خود نگرانی کریں ، انہوں نے کہا کہ عوام کے مشکلات و مسائل کے ازالے کیلئے محکموں اور افسران پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ای جمیل احمد ، ایکسیئن ہائی وے عبدالاسلام ، ڈی سی سوات عامر آفاق اور دیگر حکام نے اپنے محکموں کے کاموں اور مختلف امور پر تفصیل سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو آگاہ کیا ، کمشنر نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے عوام اور سیاحوں کے مشکلات میں کمی آئیگی لہٰذ ا متعلقہ محکموں کے حکام اس جانب تندھی سے توجہ دیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
67 مناظر